سکول بس کو خوفناک حادثہ، 15 طالبات ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں اسکول بسوں کو ٹریفک حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو اسکول بسیں بچیوں کو سالانہ سیاحتی دورے پر لیکر جا رہی تھیں کہ منی پور کے ضلع نونی میں حادثے کا شکار ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئیں، کئی زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے زخمی طالبات کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --