تحریک انصاف والے بے تکی باتیں کرتے اور گھڑتے بھی رہتے ہیں، سعید غنی

تحریک انصاف والے بے تکی باتیں کرتے اور گھڑتے بھی رہتے ہیں، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اکثریت کسی جماعت کے پاس نہیں، اعتماد کا ووٹ لینا گورنر کا حق ہے۔اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو حکومت بنائی ہے اس میں اتحادی شامل ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہے تو وہ اپنا وزیراعلیٰ لے آئے، تحریک انصاف والے بے تکی باتیں کرتے اور گھڑتے بھی رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت اکثریت کسی جماعت کے پاس نہیں، گورنر کے پاس پورے اختیار ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ کو کہہ کر اعتماد کا ووٹ لیں، اگر ان کو معلوم تھا کہ ان کے پاس اکثریت ہے تو ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اجلاس بلا لینا چاہیے تھا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی پر سب کا حق ہے، کراچی نے سب کو عزت، مقام اور عہدے دیے، یہ دعویٰ غلط ہے کہ کراچی کسی ایک کا شہر ہے، اس ملک کی ترقی اسی چیز پر ہے کہ ہم نفرتوں سے نکلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے فسادات کا بہت سامنا کیا ہے، سٹریٹ کرائمز کا مسئلہ بہت سنگین مسئلہ ہے، نوجوانوں کی جانیں جانا قابلِ قبول نہیں ہے، وزیراعلیٰ پولیس افسران سے ڈیٹیل موصول کرتے رہتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --