قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن اپنے وطن واپس پہنچ گئی ہے، وطن واپسی پر بیونس آئرس کے ایئرپورٹ پر لاکھوں کی تعداد میں مداح ان کو خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تھی، یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر 36سال بعد عالمی اعزاز جیتا تھا، اس شاندار کامیابی پر ارجنٹائن کی حکومت نے منگل کے روز سرکاری چھٹی کا اعلان کر رکھا تھا ، ٹیم کے بیونس آئرس ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد مداحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، اس موقع پر ٹیم کو اوپن ایئر بس میں بیٹھا کر ارجنٹائن فٹبال ہیڈکوارٹر لے جایا گیا راستے میں سڑک کے دونوں اطراف شائقین اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تھے ، ارجنٹائن کی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیم کی جیت کا جشن منانے کیلئے وکٹری پریڈ کا انعقاد منگل کی رات کیا جائیگا۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کی وطن واپسی، استقبال کیلئے انسانوں کا سمندر امڈ آیا