نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے ساتویں انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسلام آباد ریجن نے ہیڈکوارٹر کی ٹیم کو شکست دیدی، ٹورنامنٹ کا انقعاد پندرہ تا سترہ دسمبر تک وفاقی دارالحکومت میں کیا گیا جس میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ، پورے ٹورنامنٹ کے دور ان انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ، فائنل میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم کو شکست دیکر اعزاز اپنے نام کیا، اس موقع پر نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کے سربراہ معراج گل مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے صحت معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی کرائے جائیں تاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے سکے۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر