خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خوشاب میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور ورکرز نے اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ اظہار یکجہتی ریلی میں پی پی پی کے عہدیداران اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے پی پی پی قائدین کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ وزیر خارجہ و پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ کردار کو بہت سراہا ۔ پی پی پی کے مقامی قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے اور ہم نے کبھی بھی اپنی شاندار روایات کو تبدیل نہیں کیا۔ ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔ پی پی پی خوشاب کی یہ ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔