پاکستان اور انگلینڈ کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم کھیل کے اختتام تک پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 304 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں سات رنز پر ایک وکٹ گنوا بیٹھی ہے اور اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 297 رنز درکار ہیں، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بین ڈکیٹ چار اور اولی پوپ تین رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 304 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 8، شان مسعود نے 30، اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی نے 45، بابر اعظم نے 78، سعود شکیل نے 23، محمد رضوان نے 19، آغا سلمان نے 56، فہیم اشرف نے 4، نعمان علی نے 20، محمد وسیم نے 8 ناٹ آئوٹ جبکہ ابرابر احمد 4 رنز بنائے، نو رنز فاضل کے تھے، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ریحان احمد نے دو جبکہ اولی رابنسن، مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والے زاک کرالے بغیر کوئی سکور بنائے ابرار احمد کا شکار بنے۔