عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دے دیا۔پولیس نے ملزمہ دانیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جس دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ پرعامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے پولیس کو ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں وہیں کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔پولیس اب ملزمہ دانیہ شاہ کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --