بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ

بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا، سولر واٹر پمپ کی تنصیب سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سولر واٹر پمپ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، خزانہ، پی اینڈ ڈی، مواصلات اوردیگر متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 500 سولر واٹر پمپس لگانے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سولر واٹر پمپس کی تنصیب سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا، سولر واٹر پمپ 1 کاشتکار یا 10 مختلف کاشتکار مل کر بھی لگوا سکیں گے، سولر واٹر پمپس سے دور دراز کے چھوٹے گاؤں میں پینے کا پانی میسر ہوگا جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج سولر واٹر پمپ نصب کیے جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --