گھر میں آتشزدگی، دو بچوں سمیت 6 افراد جل کر خاکستر

بھارتی ریاست تلنگانہ میں گھر میں آتشزدگی سے دو بچوں سمیت 6 افراد جل کر خاکستر ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ضلع منچھریالہ میں ایک گھر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کے شعلے دیکھ کر پڑوسیوں نے فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق جب ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچے تو گھر پوری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا، واقعے میں گھر کا مالک شوایا، اس کی بیوی پدما، پدما کی بڑی بہن کی بیٹی مونیکا، مونیکا کی دو بیٹیاں اور ایک اور خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں شوایا اور اس کی اہلیہ پدما رہتے تھے اور دو روز قبل ہی ان کے گھر مہمان آئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --