اظہر علی نے کرکٹ کو خدا حافظ کہہ دیا

اظہر علی نے کرکٹ کو خدا حافظ کہہ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان پرنم آنکھوں کے ساتھ کیا، اظہر علی جو ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران انگلی پر چوٹ کی وجہ سے زخمی بھی ہو گئے تھے کا کہنا تھا کہ کراچی میں انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والے تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا، انہوں نے اس موقع پر اپنے سینئرز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام لوگوں کی سپورٹ کے بغیر یہاں تک پہنچنا مشکل تھا میں سب کا شکرگزار ہوں، اظہر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے مداحوں نے بہت پیار دیا ہے جس کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ مداح قومی کرکٹ ٹیم کو اسی طرح دل و جان سے سپورٹ کرتے رہیں، اظہر علی خان کا کہنا تھا کہ چار پانچ سال انجریز کی وجہ سے ضائع ہوئے اس دوران میری فیملی ان مجھے بہت سپورٹ کیا اب میں انہیں وقت دینا چاہتا ہوں، یاد رہے کہ اظہر علی نے 96 ٹیسٹ میچوں میں 7097 رنز سکور کئے جس میں 35 نصف سنچریاں، 19 سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین ٹیسٹ سکور 302 رنز ناٹ آئوٹ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --