تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے آصف علی زرداری کو دورہ تاجکستان کی دعوت دی۔تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے آصف علی زرداری کی صحت کی بہتری کے حوالے سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --