مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، عمران خان کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، عمران خان کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کو سماعت کے لیے مقرر  کردیا گیا۔عمران خان پر مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا الزام ہے جس بنا پر ایک شہری نے ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست  میں مؤقف اختیار  کیا گیا ہےکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، انہوں نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا اور ایک کی معلومات چھپائیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے عمران خان کی نااہلی کے کیس کو 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے جس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق  کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھاہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --