سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس نہیں ملا، عدالت نے اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی،  حفاظتی ضمانت منظورکی جائےتاکہ لاہورکی متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکوں۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے؟ اس پر امجد پرویز نے بتایا کہ اسپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کےدلائل سننے کے بعد وزیراعظم کے صاحبزادے کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور سلیمان شہباز کو 14 روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --