اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ای سی سی کے اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہوسکے گا۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم پہلے ہی ادا کر چکا ہے۔