فیس بک صارفین کیلئے بلاول بھٹو کی جانب سے خوشخبری

فیس بک صارفین کیلئے بلاول بھٹو کی جانب سے خوشخبری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور سے پاکستانیوں کو فیس بک مونیٹائزیشن سے متعلق خوشخبری سنادی۔بلاول بھٹو نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈکوارٹرز میٹا کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے فیچر سے اب پاکستان میں لوگ اپنا فیس بک کا مواد مونیٹائز کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جتنے زیادہ اسٹارز لوگوں کو ملیں گے وہ اتنے ہی زیادہ پیسے کما سکیں گے۔بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ خاص طور پر پاکستان کے نوجوان اپنے سوشل میڈیا کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔

وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے میٹا میں پاکستان میں مونیٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات کی تھی۔

https://twitter.com/i/status/1601443409658777600

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ بھی کیا۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے میٹا میں پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --