فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹائن نے نیدرلینڈز، کروشیا نے برازیل کو کوارٹر فائنل میں شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ کروشیا کی ٹیم کے ساتھ منگل کے روز ہوگا جس نے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل کی ٹیم کو پینلٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی ہے، ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کا آغاز شاندار رہا اور میچ کے 35 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی مولینا نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے 73 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے شہرہ آفاق کھلاڑی میسی نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کردیا اور اس موقع پر ایسا ہی دکھائی دینے لگا کہ ارجنٹائن باآسانی میچ جیت سیمی فائنل میں پہنچ جائیگی تاہم اس کے دس منٹ پر نیدرلینڈز کے ویگ ہورسٹ نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو کردیا اور پھر میچ کے آخری لمحات میں ویگ ہورسٹ نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا، فائنل وسل تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا مگر اس میں کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینلٹی ککس دی گئیں جس میں ارجنٹائن نے چار جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم تین گول سکور کرسکی۔

ہلے کوارٹر فائنل میں گزشتہ بار کی رنر اپ ٹیم کروشیا نے شاندار خسارے میں جانے کے باوجود برازیل کی ٹیم کے ساتھ پہلے گول برابر کیا اور پھر پینلٹی شوٹ آئوٹ پر برازیل کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں بھی فائنل وسل تک دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فاضل وقت دیا گیا105ویں منٹ میں برازیل کے نیمار نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اس موقع پر ایسا ہی لگ رہا تھا کہ برازیل باآسانی سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ جائے گا مگر میچ کے 116 ویں منٹ میں کروشیا کے پیٹکووک نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا اور فاضل وقت اسی سکور پر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد پینلٹی شوٹ آئوٹ ہوئیں جس میں ایک پینلٹی شوٹ کروشین گول کیپر نے روک لی جبکہ ایک برازیل کے کھلاڑی نے ضائع کردی جس کے بعد کروشیا کی ٹیم چار دو سے مقابلہ جیت کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --