وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کے ہم منصب ڈاکٹر ویون بالا کرشنن سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔دورہ سنگاپور کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں وزراء خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لئے حمایت کا اظہار بھی کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔