آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پی ٹی آئی کو میرپور میونسپل کارپوریشن میں واضح برتری

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی ) نے میرپور میونسپل کارپوریشن میں واضح برتری حاصل کر لی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے میرپور میونسپلٹی کی 46 میں سے 23 نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 13 ، آزاد امیدواروں نے 9 اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست حاصل کی۔

میونسپل ڈڈیال کی 6 نشستوں پر 5 آزاد امیدواروں نے میدان مارا جبکہ پی ٹی آئی کے حصے میں ایک نشست آئی۔میونسپل کارپوریشن کوٹلی کی 14 نشستوں میں سے 6 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 4 نشستوں پر پی ٹی آئی نے میدان مارا، مسلم لیگ (ن)3 اور پاکستان پیپلز پارٹی 1 نشست حاصل کرسکی۔میونسپل کمیٹی بھمبر کی 8 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے 4،4 نشستیں حاصل کیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --