پائیدارترقی جمہوری نظام اوراس کی روایات کے تسلسل کے ذریعے ہی ممکن ہے، بلاول بھٹو

پائیدارترقی جمہوری نظام اوراس کی روایات کے تسلسل کے ذریعے ہی ممکن ہے، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مالی وسائل کی بہتراورمنصفانہ تقسیم کے لئے عالمی مالیاتی اداروں کی اصلاحات کی ضرورت پرزوردیاہے۔انڈونیشیامیں پندرہویں بالی ڈیموکریسی فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پائیدارترقی جمہوری نظام اوراس کی روایات کے تسلسل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ ایک آزادمعاشرے کی بنیادجمہوریت ہے اورپاکستان نے اس کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے اورعوامی مفادات پرمبنی جمہوریت کے لئے کوششیں کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ افسانوی جمہوریت کی جگہ سچ پرمبنی جمہوریت کو فروغ دیناچاہیے۔

-- مزید آگے پہنچایے --