خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ ضلع خوشاب کے زیراہتمام
پی پی پی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے خوشاب میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سرگودھا محترمہ گوہر جمال طوسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع خوشاب تطہیر صابرہ نے کی۔ تقریب میں فوزیہ بتول سیکرٹری سوشل میڈیا، عصمت شیخ صدر پی پی پی تحصیل خوشاب,شہناز شیخ انفارمیشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ خوشاب، عاٸشہ بی بی صدر پی پی پی سٹی خوشاب، نور جمال سابق ممبر تحصیل خوشاب سمیت ضلع بھر کی پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کے اغراض ومقاصد، منشور، خدمات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محترمہ گوہر جمال طوسی نے شرکاءے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے۔ ہم نے مشکل ترین حالات کا جراَت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔ ضلعی صدر تطہیر صابرہ نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی مقبول اور عوامی جماعت ہے۔