ہیروئن کی بڑی مقدار بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہیروئن کی بڑی مقدار بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر فرمان اللہ شارجہ جانے کے لیے جناح ٹرمینل پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپائی ہوئی پائی گئی جس کا اے ایس ایف کے عملے نے مہارت سے کھوج لگایا اور منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --