افغان بھائیوں کو میڈیکل کے شعبے میں ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں، عبدالقادر پٹیل

افغان بھائیوں کو میڈیکل کے شعبے میں ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان افغان بھائیوں کو میڈیکل کے شعبے میں ہرممکن مدد فراہم کررہی ہے ۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان نے افغانستان میں دو ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت سے تین ہسپتال تعمیر کیئے ہیں ۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ان تین ہسپتالوں میںکام کرنے کیلئے چوبیس ڈاکٹروں ، چوبیس نرسوں اور اکیس تکنیکی عملے کو PIMS میں تربیت دی گئی جبکہ پندرہ ڈاکٹروں کو پشاور میں تربیت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان ہسپتالوں کو چلانے کیلئے ایک ارب روپے پاکستان کی طرف سے فراہم کیے جارہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں حالیہ زلزلے کے دوران ادویات کے تین ٹرک بھجوائے گئے پانچ ٹرک  بھیجے جارہے ہیں جبکہ تیس ٹرک اگلے ہفتے بھیجے جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --