حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا

 پاکستانی وزیر مملکت برائے امورخارجہ حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا ہے۔ کابل ائیرپورٹ پرافغان نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی کابل ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ افغان عبوری حکومت سےدوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پرگفتگو ہوگی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عوامی روابط اورعلاقائی سلامتی سےمتعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ترجمان نے کہاکہ حناربانی کھرکی قیادت میں پاکستانی وفد امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرےگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --