عمران خان کا صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان، الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

عمران خان کا صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان، الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

الیکشن کمیشن پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں قومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا، جتنے اراکین مستعفی ہوں گے، ان کی نشستوں پر 60 روز میں ضمنی انتخابات کرادں گے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں کنٹینر پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد پہلی بار ہفتے کے روز راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکا سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنے سیاسی حلیفوں اور مخالفین کو یکساں طور پر ’سرپرائز‘ دیتے ہوئے ’موجودہ کرپٹ سیاسی نظام‘ سے علیحدگی اختیار کرنے کے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاورت کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے کہ کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکل رہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا جس میں الیکشن کمیشن نے صورتحال کو واضح کرتے ہوئے انتخابات سے متعلق ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کا جواب دیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --