ماہرِ قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے پاس چیف آف آرمی اسٹاف کی سمری کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ صدرمملکت صرف 25 دن تک کی تاخیر کر سکتے ہیں، جس کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔