توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شہری جابر علی  نے وکیل اظہر  صدیق کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار  دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ نے درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود بھی شامل ہیں جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی بینچ کے سربراہ ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک  انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے اثاثوں سے متعلق فارم بی سے مطابقت نہیں رکھتیں، تحائف کتنے میں بیچے، کس کو بیچے، کب بیچے، عمران خان کی دی گئی تفصیلات اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کیےگئے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تحفے بیچے، رقم کیش میں لی،چالان بھی دیےکہ رقم بینک میں آئی، مگر جو رقم بینک میں آئی وہ اصل رقم کے نصف سے بھی کم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --