حکومت مستقبل قریب میں بجلی کے نرخ کم کرنے جا رہی ہے، خرم دستگیر

حکومت مستقبل قریب میں بجلی کے نرخ کم کرنے جا رہی ہے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں خاص طور پر ہزارہ کے علاقے میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔منگل کو مانسہرہ میں سوکی کناری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی موجودہ حکومت کا واحد مشن ہے۔

وزیر نے کہا کہ سوکی کناری پروجیکٹ ٹرانسمیشن لائن سستی اور وافر بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل قریب میں بجلی کے نرخ کم کرنے جا رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --