فٹبال عالمی کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کو بڑا دھچکا

فرانس کی فٹبال ٹیم کے اہم اسٹرائیکر کریم بنزیما ٹرینگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگئے۔فرنچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسٹرائیکر کریم بنزیما کی ایم آر آئی رپورٹ کروائی گئی  جس کے مطابق ان کی ٹانگ کے پٹھوں میں انجری آئی ہے اور انہیں ریکور ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے۔

فرانس کی نیشنل ٹیم نے بھی کریم بنزیما کی ٹانگ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹرائیکر کسی بھی لیگ میں کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریم بنزیما کو 2022 میں فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چیمئینز لیگ اور لا لیگا جتوانے پر پلیئر آف دی ایئر  قرار دیا گیا اور انہیں بیلون ڈی اور ( گولڈن بال) کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کو کریم کے متبادل کھلاڑی کا نام لینے کے لیے پیر تک کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ ڈی میں فرانس اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 22 نومبر کو کھیلے گا جبکہ 26 نومبر کو ڈنمارک اور 30 نومبر کو  تیونس کے مدمقابل آئے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --