فٹبال ورلڈکپ کا انتظار ختم مقابلوں کا آغاز کل سے ہو جائیگا، قطر میں ہونے والا ایونٹ کئی لحاظ سے منفرد ہے وہیں ایونٹ کے لیے کنٹینرز سے بنایا گیا ‘اسٹیڈیم 974 ‘بھی اپنی مثال آپ ہے۔آج سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کسی بھی عرب ملک میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے اور یہ پہلی بار سردیوں میں کھیلا جا رہا ہے۔اس ورلڈ کپ میں کئی چیزیں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ وہیں ایونٹ کے میچز کے لیے بنایا گیا کیٹینرز سے بنا اسٹیڈیم 974 بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ہے ۔اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے ایک اور انوکھی بات یہ ہے کہ یہ سٹیڈیم عارضی ہے یعنی کہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعد سٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر دی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق کچھ کنٹینرز میں بیت الخلا، ویٹنگ روم اور چینجنگ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ سٹیڈیم کی تعمیر میں 974 شپنگ کنٹینرز شامل کیے گئے ہیں۔دوحہ میں موجود 40 ہزار سے کرسیوں والے سٹیڈیم کو سپین کی آرکیٹیکٹ کمپنی فین وِک اریبیرن آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔اس سٹیڈیم کا نام ملک کے ڈائلنگ کوڈ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز کی تعداد 974 پر رکھا گیا ہے۔فیفا فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ کنٹینرز سے بنے عارضی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔