بی آئی ایس پی مزید سیلاب متاثرین کیلئے جلد سروے شروع کرے گا:فیصل کنڈی

بی آئی ایس پی مزید سیلاب متاثرین کیلئے جلد سروے شروع کرے گا:فیصل کنڈی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حال ہی میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے مزید مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کے لیے جلد ہی ایک متحرک سروے شروع کرے گا۔یہ بات غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نادرا کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 8.2 ملین ہے جو اس سروے کے بعد بڑھ کر تقریباً 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے شفاف طریقے سے سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو پچیس ہزار روپے کی مالی امداد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ آبادی کے ستاون فیصد سے زائد کو اب تک مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔معاون خصوصی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مکمل بحالی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --