آزادکشمیر کے علاقے پلندری میں اسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 طالبات جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق اسکول وین کھائی میں گرنے کا واقعہ تراڑ کھل میں ہلاں کالاکوٹ کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں وین ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق اسکول وین حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبات مڈل اسکول میں زیر تعلیم تھیں جبکہ زخمی وین ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔