روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں، آرمی چیف کی پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔وہ بہاولپور اور اوکاڑہ کے الوداعی دورے کے موقع پر افسران اور فارمیشن دستوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔بہاولپور کور کے دستوں نے PAF JF-17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں اور مشینی عناصر کے ساتھ میدان جنگ میں مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔آرمی چیف نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --