پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک ہے اور یہاں ایسی سہولیات عوام پربوجھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی وزیر، سیکرٹری یا ایم این اےکی فیملیز گئی ہوں گی تو ان سے پیسے وصول کیے جائیں گے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مفت میں حج پر جانے والوں کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔