ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ اس بارنشانے پر صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند نہیں، جوبائیڈن ہوں گے، قوم کو بتایا جائے گا کہ بائیڈن کمزوراور ایسے بڈھے ہیں جنہوں نے ملک کو کھائی میں پھینک دیا ہے، صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی معیشت کو پھر سے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں۔

دوسری  جانب بائیڈن انتظامیہ نے اس کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ ٹرمپ امیدوار بنے تو بائیڈن کا دوبارہ صدربننا یقینی ہوجائے گا، ٹرمپ کے توثیق کردہ سینیٹ، ایوان اورگورنرکے تقریباً تمام امیدوارہی مڈٹرم الیکشنز میں ناکام ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا میں مسلم کمیونٹی کی تلخ یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --