آرمی چیف کا آئیڈیاز 2022 نمائش میں مختلف سٹالز کا معائنہ

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 نمائش میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کے مندوبین سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اورمختلف وفوداورمہمانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔بعد میں انہوں نے ملیر چھائونی کادورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔افسران اور جوانوں سے اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران انکی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔انہوں نے حالیہ سیلاب میں عوام کی بھرپور امداد پر بھی جوانوں کی تعریف کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --