پاکستان انڈر 19 کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست

ملتان میں جاری پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 144 رنز کا ہدف دیا تھا بنگلہ دیش کی جانب سے شہاب جیمز نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ محفوظ الرحمنٰ ربی نے 38 رنز بنائے اور جیشان عالم نے 24 رنزکی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے محمد زیشان نے 2 اور عرفات منہاس نے1 کھلاڑی آوٹ کیا پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر19 ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ 18 نومبر کو ملتان سٹڈیم میں ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --