پاکستان ویمن کو فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ شکست، سیریز آئرلینڈ نے جیت لی

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے، تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے گیبی لیوس نے 71، ایمی ہنٹر نے 40 اور اورلا پرینڈرگاسٹ نے 37 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، نشرا سندھو اور غلام فاطمہ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکیں

جواب میں پاکستان کی ٹیم 18.5 اوورز میں 133 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 37 رنز کے فرق سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے جویرہ خان 50 جبکہ ندا ڈار 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی اور لورا ڈیلنی نے تین تین جبکہ جین میگیور نے دو اور ایمیر رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی، گیبی لیوس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --