ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دیدی ہے، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی ٹیم میں شامل ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث شامل ہیں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ادھر انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --