داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دہشتگرد حملہ، 2 ملزمان کو 13 بار سزائے موت

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دہشتگرد حملہ، 2 ملزمان کو 13 بار سزائے موت

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دہشت گرد حملہ کیس کے دو ملزمان کو 13 بار سزائے موت سنادی۔عدالت نے سزا یافتہ دونوں دہشت گردوں پر 40 ملین روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ انہیں مجموعی طور پر 800 سال قید کی سزا بھی سنائی۔

خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد جان نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سینٹرل جیل ہری پور میں قائم کیمپ کورٹ میں فیصلہ سنایا جہاں دونوں دہشت گردوں کو مجرم قرار دیا گیا۔عدالت نے دیگر چار ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --