وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت

وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں طے پایا ہے کہ سیاسی امور پر کوئی دباؤ قبول نہیں، تمام فیصلے مرضی سے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ تمام فیصلے مرضی سے کئے جائیں گے، سیاسی اور ملکی امور سے متعلق کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ رات مصر میں کوپ 27 کانفرنس کے اختتام پر پاکستان واپسی کی بجائے نجی ائیر لائن کے ذریعے لندن پہنچے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم ملکی امور پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں آئندہ کی سیاست اور حکمت عملی سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔

ملاقات میں آئندہ انتخابات، آرمی چیف کی تقرری سمیت تمام امور پر مشاورت بھی کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مزید ایک روز قیام کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --