جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں نامعلوم مسلح افراد کا تھانہ زاغزائی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے تھانہ زاغزائی پر رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں، حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی، مسلح افراد فرار ہوتے وقت سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔