پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضامند ہوں کیونکہ سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میری مؤقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، میں بخوشی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور سیاسی کارکن مجھے عوامی مفاد کے معاملے پر اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، جنہوں نے مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دی، اختلافات اپنی جگہ، ان کے ساتھ سفر شاندار رہا، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کل سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو استعفیٰ پیش کروں گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --