اہم دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی مارا گیا

 خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے اہم دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن کیا جس میں فوجی جوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اہم دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان سلیم خان دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا،  شہید سپاہی کا تعلق صوابی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردی اور بھتہ خوری میں ملوث تھا، اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --