امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ گریڈ اے ملتوی کر دی۔ چیمپئین شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث رواں ماہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونیوالے مختلف کھیلوں کے مقابلے منسوخ کر دئیے ہیں جس کے باعث فیڈریشن نے 16نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی دونوں چیمپئن شپ ملتوی کر دی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ گریڈ اے کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --