وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے، مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری تعاون کرے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، رواں سال شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کی تباہی کے بعد عوام کی بحالی ہمارا مشن ہے، عالمی برادری مدد کے لیے آگے بڑھے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوکرین بحران نے معیشت پر تباہ کن اثرات ڈالے، پاکستان یوکرین سے بڑے پیمانے پر گندم درآمد کرتا تھا، ہماری فوڈ سکیورٹی متاثر ہوئی، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پربھی اثر پڑا۔
No matter what everyone's perspective is regarding Russia, we ultimately want to see the conflict end so we can focus on important issues. So we can tackle climate change and survive as a planet – Foreign Minister @BBhuttoZardari
2/3— PPP (@MediaCellPPP) November 7, 2022
وزیر خارجہ نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کی غلط تشریح کی گئی، پاکستان نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وبا سے دنیا بھرکی معیشتیں متاثر ہوئیں، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور اس وقت حکومت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔