پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 8اور 9 نومبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --