بابا گرونانک جنم دن تقریبات، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئی

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔

بابا گرو ناننک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے انکا استقبال کیا۔

واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 880 سکھ یاتریوں کو پہلی خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا ہے۔

بھارتی سکھ یاتری مختلف مقامات پر اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد 15 نومبر کو واپس لوٹ جائیں گے۔

بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 8 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --