دوسرا ون ڈے، پاکستانی ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور میں جاری پاکستان ویمن اور آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان نے آئرش ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 194 رنز پر آئوٹ ہو گئی ، آئرلینڈ کی جانب سے میری ویلڈرون 35، ارلینی کیلی 34 اور ایمی ہنٹر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو اور غلام فاطمہ نے تین تین جبکہ فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 32.4 اوورز میں حاصل کرلیا، سدرا امین 91 اور بسمہ معروف 69 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں، آئرلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ایمر رچرڈسن نے حاصل کی، سدرا امین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --