چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں پیش رفت ہوگئی۔پولیس نے وزیرآباد سے مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آور نوید نے حملے سے قبل موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی، نوید موٹرسائیکل پر گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا تھا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کر کے پیدل لانگ مارچ ریلی تک پہنچا تھا۔ریلی میں پہنچنے کے بعد عمران خان کا کنٹینر دیکھتے ہی نوید نے حملہ کر دیا، گرفتار شخص سے تفتیش کا عمل جاری ہے، عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اب تک زیر حراست افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔