عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کریں، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کریں، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اس کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، آج لاہور میں اعلی سطح اجلاس بھی بلا لیا، وزیر قانون ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق سمیت سینیئر رہنما و وزرا شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --